آرمی چیف نے 30 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی


 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 30دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں سے سزائے موت سنائی گئی تھی، یہ دہشت گرد اے پی ایس پشاور پر حملے سمیت کئی واقعات میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کچھ دہشت گرد ایف سی جوانوں کو قتل کرنے، سیدو شریف ایئرپورٹ اورشہریوں پر حملوں میں بھی ملوث تھے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں