سپریم کورٹ کے گرد حفاظتی حصار قائم: فریقین کو پاسز جاری


لیگی کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا گیا ، 500 سے زائد پولیس اہلکار اور رینجرز کی اضافی نفری بھی تعینات ہوگی۔ سپریم کورٹ میں داخلہ صرف خصوصی پاسز پر ہوگا ، عام افراد کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ تحریک انصاف ، ن لیگ ، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کو پندرہ پندرہ پاس جاری کر دئیے گئے۔ وزیر اعظم نے لیگی کارکنوں کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا ہے ، متوالوں کو شاہراہ دستور سے بھی دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ، پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ سپریم کورٹ میں داخلہ صرف خصوصی پاسز پر ہوگا ، فریقین کو پندرہ پندرہ پاسز جاری کئے گئے ہیں۔ ریڈ زون میں ریڈ الرٹ ، عام افراد کا داخلہ ممنوع ہو گا۔ سپریم کورٹ کے گرد تین حفاظتی حصار قائم ہونگے۔ اندر 500 سے زائد پولیس اہلکار جبکہ باہر رینجرز کی اضافی نفری تعینات ہوگی۔ سپیشل برانچ کے اہلکار ریڈ زون کی نگرانی کریں گے۔ ریڈ زون میں داخل ہونے والی ہر گاڑی کی تلاشی لی جائے گی۔ سیاسی کارکنوں کے سپریم کورٹ میں داخلے پر پابندی ہوگی۔ تحریک انصاف ، ن لیگ ، جماعت اسلامی اور عوامی مسلم لیگ کو پندرہ پندرہ پاسز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ دوسری جانب ن لیگ ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے پارٹی اجلاسوں میں پاناما فیصلے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).