وینا ملک بھی ہسپتال بنانے کی خواہش مند


vina malikپاکستانی اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ پشاورزلمی نے ہارکردل توڑدیا لیکن اب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے ساتھ ہوں۔
پشاورمیں شوکت خانم ہسپتال کے دورے کے موقع پرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے وینا ملک نے کہا کہ ان کا تعلق لاہور سے ہے اور سسرال پشاور میں ہے اس لئے وہ کہہ سکتی ہیں کہ ایک کینسرہسپتال پہلے ان کے میکے میں تھا اب سسرال میں بھی ہے، وہ بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں لیکن اس کے لئے سیاست میں آنا ضروری نہیں اور مستقبل میں ہسپتال بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
پاکستان سپر لیگ کے بارے میں پوچھے گئے وینا ملک کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کا انعقاد ملک میں کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے، ایونٹ میں وہ پشاور زلمی کی حمایت کررہی تھیں لیکن زلمی نے ہار کر دل توڑ دیا ، اب امید ہے فائنل کوئٹہ کی ٹیم جیتے گی لیکن کوئی بھی ٹیم جیتے فتح تو پاکستان کی ہی ہے۔


Comments

FB Login Required - comments