دتہ خیل میں پاک فضائیہ کی بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک


\"jet\"پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں بمباری سے 15 دہشت گرد ہلاک اور ان کے آٹھ ٹھکانے تباہ ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے جیٹ طیاروں نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، بمباری کے نتیجے میں 15 دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ کے ذخیرہ سمیت دہشت گردوں کے آٹھ ٹھکانے تباہ کر دیئے گئے ، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر فضائی اور زمینی کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز کو کامیابیاں مل رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments