راحیل شریف سعودی عرب روانہ ہو گئے: این او سی جاری


وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت پاکستان نے جنرل (ر) راحیل شریف کو اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کے لئے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ راحیل شریف کو قانون کے مطابق جی ایچ کیو کی منظوری کے بعد این او سی جاری کیا گیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح 11 بجے سعودی عرب کا خصوصی طیارہ پاکستان آیا تھا جو 2 بج کر 10 منٹ کر راحیل شریف کو لے کر سعودی عرب کے لئے روانہ ہو گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).