’ہم سب‘ کا پاکستان میں رینک 313 ہے


آج الیکسا کی رینکنگ کے مطابق پاکستان میں ’ہم سب‘ کا رینک 313 ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں ’ہم سب‘ اس وقت دنیا کی 39,890 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ یاد رہے کہ دنیا میں اس وقت ایک ارب دس کروڑ سے زیادہ ویب سائٹس موجود ہیں۔ جنوری 2016 میں شروع ہونے کے بعد سے آج تک ہم سب پر 16,669,149 مرتبہ مضامین پڑھے جا چکے ہیں۔

’ہم سب‘ کو دنیا کے 208 ممالک میں پڑھا جا چکا ہے۔ ٹاپ ٹین ممالک جہاں ’ہم سب‘ کو پڑھا جاتا ہے، یہ ہیں: پاکستان، ریاست ہائے متحدہ امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کینیڈا، جرمنی، آسٹریلیا، انڈیا اور قطر۔

ریڈر شپ کے لحاظ سے ٹاپ ٹین شہر یہ ہیں: لاہور، کراچی، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، پشاور، ملتان، دبئی، لندن اور ریاض۔

ریڈرشپ کے لحاظ سے سب سے زیادہ پڑھنے والے ان براعظموں سے تعلق رکھتے ہیں: ایشیا، یورپ، شمالی و جنوبی امریکہ، اوشیانیا اور افریقہ۔

پڑھنے والوں میں 40 فیصد تعداد 25 سے 34 سال کی عمر کے خواتین و حضرات کی ہے، 32 فیصد کا تعلق 35 سے 44 فیصد کے ایج گروپ سے ہے، 10 فیصد کا تعلق 45 سے 54 سال کے ایج گروپ سے، 8 فیصد 55 سے 64 سال کے گروپ سے اور 6 فیصد کا تعلق 18 سے 24 سال کے ایج گروپ سے ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).