تربت میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا، 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی


بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے مند میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔ ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کا معلوم نہیں ہوسکا ہے تاہم سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔