قمر زمان کائرہ صاحب کا انٹرویو


معاشرے میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم رواداری کے معاملے پر ’ہم سب‘ نے مختلف مذہبی اور سیاسی لیڈروں کے خیالات جاننے کی جو سیریز شروع کی ہے اس سلسلے میں آج قمر زمان کائرہ صاحب سے ’ہم سب‘ کی جانب سے جناب عدنان کاکڑ اور وجاہت مسعود صاحب نے ایک باقاعدہ انٹرویو کیا۔

کیونکہ یہ ملاقات کی بجائے ایک باقاعدہ انٹرویو ہے اس لئے اس کی فارمیٹ سوال جواب کی صورت میں ہے۔ جو افراد باقاعدہ انٹرویو نہیں دینا چاہتے ہیں ان سے ملاقات کی روداد شائع کی جائے گی اور جو باقاعدہ سوال جواب پر مبنی انٹرویو کو مناسب سمجھتے ہیں ان کو انٹرویو کی فارمیٹ میں شائع کیا جائے گا۔ لیکن ہر دو صورتوں میں ان کے خیالات کو عوام تک پہنچانا بطور صحافی ہمارا فرض ہے۔

کائرہ صاحب نے نہایت بولڈ انداز میں انتہا پسندی، سلمان تاثیر اور مشال خان کے قتل، کرپشن، پاناما، عدلیہ کے رول، پیپلز پارٹی کی حکمت عملی، تحریک انصاف سے اتحاد اور دیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا ہے۔ جلد ہی آپ ان کی رائے ’ہم سب‘ پر پڑھ سکیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).