یونس خان : ایک لیجنڈ


یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ہیں۔ دس ہزار کلب کے تیرہ کھلاڑیوں میں یونس خان نے سب سے کم ٹیسٹ 116 میچ کھیلے ہیں جبکہ پہلے نمبر پر براجمان سچن ٹنڈولکر نے 200 اور بارھویں نمبر پر براجمان سنیل گواسکر نے 125 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں۔

دس ہزار کے کلب میں ایک اننگز میں زیادہ انفرادی سکور کرنے والے کھلاڑیوں میں یونس خان 313 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر ہیں جبکہ پہلے پر برائن لارا 400، مہیلا جے وردھنے 374، اور کمار سنگاکارا 319 رنز کے ساتھ بلترتیب پہلے تین پوزیشنز پر ہیں۔

کرکٹ سمجھنے والے جانتے ہیں کہ اتنے طویل اننگز اور اتنے زیادہ سکور میں ایوریج مینٹین کرنا سب سے بڑا کارنامہ ہوتا ہے۔ دس ہزار کے کلب میں یونس خان ایوریج کے حوالے سے 53.09 کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ سنگا کارا 57.40 کے ساتھ پہلے، کالس 55.37 کے ساتھ دوسرے اور سچن ٹنڈولکر 53.78 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ سینچریاں سکور کرنے والوں میں یونس خان 34 سینچریوں کے ساتھ سنیل گواسکر، جے وردھنے اور برائن لارا کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہیں جبکہ پہلے پر سچن ٹنڈولکر 51 ، دوسرے پر کالس 45، تیسرے پر رکی پونٹنگ 41، چوتھے پر سنگاکارا 38، پانچویں پر راہول ڈریوڈ 36 سینچریوں کے ساتھ موجود ہیں۔

پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ کرنے والے بٹسمینوں میں یونس خان دس ہزار رنز بنانے والے پہلے بیٹسمین ہیں۔ یونس سے پہلے جاوید میانداد نے 124 ٹیسٹ میچوں میں 52.57 کی اوسط سے 23 سینچریوں کے ساتھ 8832 رنز بنائے تھے جبکہ انضمام الحق نے 120 ٹیسٹ میچوں میں 49.60 کی اوسط سے 25 سینچریوں کے ساتھ 8830 رنز بنائے تھے۔

بلا شبہہ یونس خان ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک لیجنڈ کے نام سے یاد رکھے جائیں گے۔

ظفر اللہ خان
Latest posts by ظفر اللہ خان (see all)

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ظفر اللہ خان

ظفر اللہ خان، ید بیضا کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ زیادہ تر عمرانیات اور سیاست پر خامہ فرسائی کرتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ، فاٹا، بلوچستان اور سرحد کے اس پار لکھا نوشتہ انہیں صاف دکھتا ہے۔ دھیمے سر میں مشکل سے مشکل راگ کا الاپ ان کی خوبی ہے!

zafarullah has 186 posts and counting.See all posts by zafarullah