فوج پاناما کیس جےآئی ٹی میں بطورادارہ شفاف کردارادا کرےگی، کورکمانڈرز کانفرنس


ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں 202ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے ملک میں جاری آپریشن رد الفساد کا جائزہ لیا۔

Maj Gen Asif Ghafoor
✔@OfficialDGISPR
CCC at GHQ. “Institution, through its members in JIT shall play its due role in a legal & transparent manner fulfilling confd reposed by SC”

2:33 PM – 24 Apr 2017

598598 Retweets

1,1861,186 likes

کور کمانڈرز کانفرنس میں سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کا فیصلہ بھی تفصیلی طور پر زیر غور آیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پاک فوج پاناما کیس کے فیصلے کے تناظر میں تشکیل دی جانے والی جےآئی ٹی میں شفاف کردار ادا کرے گی اور جےآئی ٹی میں شامل ادارے کے نمائندے سپریم کورٹ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناماکیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس میں نیب، ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے علاوہ آئی ایس آئی اور ایم آئی کے افسر بھی شامل ہوں گے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔