کرم ایجنسی میں مسافر وین بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 10 افراد جاں بحق


پارہ چنار سے سدہ جانے والی مسافر وین گودر کے قریب سڑک پر پہلے سے نصب بارودی مواد سے ٹکراگئی۔ واقعے کے فوری بعد مقامی افراد اور امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے 10 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 13 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک  ہے، دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایم آئی17 ہیلی کاپٹر پارہ چنار پہنچ گیا ہے، جس کے ذریعے شدید زخمیوں کو طبی امداد کے لیے پشاور منتقل کیا جائے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).