فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4دہشتگردوں کو پھانسی دےدی گئی ، آئی ایس پی آر


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ جن دہشتگردوں کو پھانسی دی گئی ان میں رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی عدالتوں سے سزایافتہ 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ پھانسی پر چڑھنے والے دہشت گردوں میں رحمان الدین، مشتاق خان، عبیدالرحمان اور ظفر اقبال شامل ہیں۔

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ  دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے اور یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاک فوج  پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کا رحمان الدین مسلح افواج، قانون نافذ کرنےوالے اداروں پرحملوں مین ملوث تھا جب کہ مشتاق خان نے فورسز پرحملہ کرکے متعدد سپاہیوں کو شہید کیا تھا۔ ٹی ٹی پی کا عبیدالرحمان معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث رہا ہے جب کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے فعال رکن ظفراقبال نے فورسز پر حملے کرکے جونیئر کمیشنڈ افسر اور ایف سی اہلکار کو شہید کیا تھا۔ ترجمان پاک کا کہنا ہے کہ چاروں مجرموں کا ٹائل فوجی عدالت میں کیا گیا اورانہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کااعتراف کیا تھا جس کے بعد دہشت گردوں کو خیبرپختون خوا کی جیل میں تختہ دار پر چڑھایا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).