طارق فاطمی سے استعفیٰ لئے جانے کا امکان


وزیر اعظم نوازشریف سے معاون خصوصی طارق فاطمی نےملاقات کی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں ڈان نیوز لیکس رپورٹ کے معاملے پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی سے استعفیٰ لئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نیوز لیکس رپورٹ میں معاون خصوصی طارق فاطمی، پرنسپل انفارمیشن افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس پراخبارکے خلاف کارروائی اے پی این ایس کےسپرد کرنےکی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پرویزرشید کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت سامنے نہیں آ سکا۔ نیوز لیکس رپورٹ میں سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید کےموبائل کی فرانزک رپورٹ بھی شامل ہے، پرویز رشید کو رپورٹر نے تقریباً  11 میسیج بھیجے۔ انہوں نے اکثر میسیجزکا جواب نہیں دیا۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں