پاناما کیس؛ ایف آئی اے کا جے آئی ٹی کیلیے 3 نام بھجوانے کا فیصلہ


ایف آئی اے نے پاناما کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سربراہ کے لیے 3 ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرلز کے نام بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امیگریشن واجد ضیاء، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن کیپٹن (ر)احمد لطیف اور قائم مقام ڈائریکٹر جنرل اکنامک کرائم ونگ ڈاکٹر شفیق کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق واجد ضیاء اور احمد لطیف پولیس سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں جب کہ ڈاکٹر شفیق پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں جنہیں وائٹ کالر کرائم کی تفتیش کا وسیع تجربہ ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پاناما کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مزید تفتیش کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے عدالت نے وائٹ کالر کرائم کا تجربہ رکھنے والے افسر کا نام جے آئی ٹی کی سر براہی کے لیے مانگا تھا۔

image_pdfimage_printPrint Nastaliq

Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں