پاکستان نے ایک بار پھر بھارت کا کلبھوشن تک قونصلر رسائی کا مطالبہ مسترد کردیا


پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والا نے اسلام آباد میں سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی جس میں ایک مرتبہ پھر کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی اجازت مانگی گئی تاہم پاکستان نے ایک مرتبہ پھر دوٹوک الفاظ میں بھارت پر واضح کر دیا ہے کہ جاسوس کو قونصلر تک رسائی نہیں دی جا سکتی۔

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عام قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہے جب کہ کلبھوشن پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھا اور ’’را‘‘ کے لئے کام کر رہا تھا اور اس نے جاسوسی، دہشت گردی اور تخریب کاروں کی مالی معاونت کا اعتراف بھی کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت متعدد بار کلبھوشن تک قونصلر رسائی کی درخواست دے چکا ہے لیکن پاکستان نے ہر بار بھارت کی درخواست کو مسترد کر دیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).