جنگلی سوروں نے داعش کے تین جنگجو مار ڈالے


اطلاعات کے مطابق شمالی عراق میں جنگلی سوروں کے ایک ریوڑ نے داعش کے تین جنگجو ہلاک کر دیے۔ یہ جنگجو اس علاقے میں گھات لگانے کی تیاری کر رہے تھے۔

عراقی نیوز کے مطابق، اتوار کی رات، جنوبی کرکوک کے علاقے میں داعش کے کچھ لڑاکا فوجی گہرے سرکنڈوں میں گھات لگانے کی تیاری کر رہے تھے کہ ان کی نقل و حرکت سی اس علاقے میں موجود جنگلی سوروں کا ایک ریوڑ مشتعل ہو گیا۔ جنگلی سوروں کے حملے میں داعش کے تین جنگجو مارے گئے جب کہ کم از کم پانچ لڑاکے زحمی ہوئے۔

مقامی طور پر داعش کی مزاحمت کرنے والے ایک گروپ کے رہنما شیخ انور العاصی نے بتایا کہ انتہا پسند جنگجو اس علاقے میں مقامی قبائیلوں پر حملہ کرنا چاہتے تھے جو تین برس قبل حویجہ کے قصبے پر داعش کے قبضے کے بعد سے پہاڑوں میں چلے گئے ہیں۔ داعش جنگجو دریائے زغیتون کے کنارے سرکنڈوں میں چھپنے کی کوشش کر رہے تھے کہ قریبی فصلوں میں موجود جنگلی سوروں نے ان پر حملہ کر دیا۔

جنگلی سوروں کے اس حملے سے پہلے داعش نے اس علاقے میں تین روز کے دوران کم از کم 25 افراد کو ہلاک کیا تھا۔ جنگلی سوروں کے ہاتھوں نقصان کے بعد داعش نے علاقے میں جنگلی سوروں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے۔ کرکوک کا علاقی تیل کی پیداوار کے لئے مشہور ہے  تاہم عراقی افواج فی الحال موصل کے قصبے پر اپنی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).