سری نگرمیں بھارتی فوجی کیمپ پرحملے میں افسران سمیت 5 اہلکارہلاک


کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع کپواڑہ میں بھارتی فوجی کیمپ پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افسران سمیت 5 اہلکار ہلاک جب کہ 5 اہلکار زخمی ہوگئے، زخمی فوجی میں ایک کیپٹن بھی شامل ہے۔ بھارتی فوج کی جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور بھی مارے گئے۔

واقعے کے بعد بھارتی فوج کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اورعلاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کے نام پر گھر گھر تلاشی کا عمل شروع کردیا۔

دوسری جانب سری نگر سے بھارتی سیکیورٹی فورسز نےحریت رہنما آسیہ اندرابی کو بھی گرفتار کرلیا جب کہ آسیہ اندرابی کے شوہر کو گزشتہ روز بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کیا تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کے نہتے کشمیریوں پرظلم وستم کے باعث قابض فوج پرحملوں میں شدت آ چکی ہے جس کے بعد حملوں کا سلسلہ بھی تیزہوگیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).