معروف بھارتی اداکار ونود کھنہ چل بسے


کینسر کے عارضے میں مبتلا بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار ونود کھنہ 70 سال کی عمر میں چل بسے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں 70 ءاور80 ءکی دہائی میں امیتابھ بچن کے سب سے بڑے حریف سمجھے جانے والے اداکارونود کھنہ 70 سال کی عمرمیں چل بسے۔ اداکارکینسرکے عارضے میں مبتلا تھے جو ممبئی کے نجی ہسپتال میں طویل عرصے سے زیرعلاج تھے،ونودکھنہ 9 اکتوبر 1946 کو پاکستان کے شہر پشاورمیں پیدا ہوئے جب کہ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز 1968 میں فلم’من کے میت‘ سے کیا۔

ونود کھنہ نے بالی ووڈ کیرئیرمیں 100 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے، ان کی کامیاب فلموں میں ’میرے اپنے، میرا گاو¿ں میرا دیش، امتحان، انکار، امراکبرانتھونی، لہو کے دو رنگ، قربانی ، جرم‘ شامل ہیں جب کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلمیں دبنگ، دبنگ 2، پلیئرز اوردل والے میں بھی ان کی اداکاری کو خوب سراہا گیا۔
ونود کھنہ سیاسی میدان میں بھی کافی فعال تھے اوروہ بھارتی پنجاب کے شہر گورداسپور سے حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ بھی تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).