پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ بننا اعزاز سے کم نہیں: صنم سعید


sanamاداکارہ وماڈل صنم سعید نے کہا ہے کہ پاکستان فلم انڈسٹری کا حصہ بننا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں۔ اس شعبے میں آنے سے قبل یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک روز بڑے پردے پرکام کرتی دکھائی دونگی۔
ماڈلنگ، ایکٹنگ اورسنگنگ کے شعبوں میں کام کیا لیکن فلم میں کام کرنے کاتجربہ سب سے الگ اورمنفرد ہے۔ ان خیالات کااظہارصنم سعید نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ کے دیگرشعبوں میں فلم کا میڈیم سب سے مضبوط اورعوام کے بہت قریب ہے۔ یہ وہ واحد تفریح ہے جس سے لوگوں کی بڑی تعداد خوب محظوظ ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا بھرمیں فلم اوراس سے وابستہ لوگوں کی پسندیدگی دوسرے شعبوں سے کہیں زیادہ ہوتی ہے۔ مجھے جب فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تومیں نے کچھ دیرسوچا اورپھر فلم کی کہانی اوراپنے کردارکے بارے میں جانتے ہوئے رضامندی ظاہر کردی۔
اس سے پہلے میں ٹی وی اورفیشن انڈسٹری کے لیے کام کرچکی تھی، اس لیے میرا یہ خیال تھا کہ فلم میں کام کرنا زیادہ مشکل نہیں ہوگا لیکن یہ واقعی ہی بے حد مشکل کام تھا۔ یہ ایک ایسا کام ہے جس سے ایک فنکاراورتکنیک کارکوبہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ اس کام کے لیے بہت محنت درکارہوتی ہے۔ کیونکہ کئی مہینوں اوربرسوں کی محنت سے بننے والی ایک فلم کی کامیابی اورناکامی کا فیصلہ دو سے تین گھنٹوں کے درمیان ہونا ہوتا ہے۔
فلم بری جائے تواگلے ہی دن ڈبے میں بند ہوجاتی ہے جبکہ کامیاب ہوتو ہال میں تالیوں کی گونج سنائی دیتی ہے۔ لیکن ایک بات طے ہے کہ فلم کوبنانے سے پہلے فنکاراورتکنیک کاروں سمیت تمام ٹیم شب وروز بڑی محنت سے ایک فلم کو بناتے ہیں اورہرایک یہی خواہش رکھتا ہے کہ اس کی فلم ریکارڈ بزنس کرے۔ اس لیے میری کوشش ہے کہ میں اپنے کیرئیر کے دوران اچھے اورمنفردموضوعات پربننے والی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاو¿ں، جو شائقین کی اولین پسند ہوتے ہیں۔


Comments

FB Login Required - comments