دوستی بس سروس بحال کر دی گئی


\"busپاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس سروس بحال ہوگئی اوردوستی بس21 مسافر لے کر واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہوگئی ہے۔
بھارتی ریاست ہریانہ میں ہنگاموں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 دن تک معطل رہنے والی بس سروس کی بحالی شروع ہو گئی ہے۔ مال گاڑی کے بعد آج دوستی بس بھی چل پڑی، جمعرات کو سمجھوتہ ایکسپریس بھی روانہ ہو گی۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان لاہور سے نئی دہلی دوستی بس ، لاہور امرتسر بس، لاہور تا نئی دہلی سمجھوتہ ایکسپریس کے ساتھ مال گاڑیاں بھی اپنے شیڈول کے مطابق باقاعدگی سے چلتی ہیں۔گذشتہ دنوں بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاجی ہنگاموں کے باعث بھارتی حکام کی درخواست پر دونوں ملکوں میں روڈ اور ریل رابطے پیر سے عارضی طور پر منقطع کر دیے گئے، دوستی بس، مال گاڑی اور سمجھوتہ ایکسپریس کی سروس معطل ہو گئی تاہم لاہور امرتسر بس چلتی رہی۔
بھارتی ریاست میں ہنگامے ٹھنڈے پڑنے پر ریل روڈ رابطوں کی بحالی شروع ہو گئی ہے، مال گاڑی گذشتہ روز بھارت روانہ ہوئی جبکہ دوستی بس آج 21 مسافر وں کو لے کر بھارت چلی گئی۔ذرائع کے مطابق سمجھوتہ ایکسپریس بھی اپنے شیڈول کے مطابق جمعرات کو بھارت روانہ ہو جائے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments