دھاندلی نہ ہوئی تو آزاد کشمیر میں انتخابات جیت جائیں گے: عمران خان


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی روک لی تو تحریک انصاف انتخابات جیت جائے گی۔
کوٹلی میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تک ہم کرپشن پر قابو نہیں پائیں گے ملک کا کوئی مستقبل نہیں، بے ایمانی سے الیکشن جیتنے والے اسمبلی میں ایمانداری نہیں کرسکتے، باربارجیتنے والوں نے صرف پیسہ بنایا، جو پیسا عوام کی تعلیم پر لگنا چاہیے وہ ملک سے باہر چلا جاتا ہے، کشمیر سے بیرون ملک جانے والوں کے بچے واپس آنا پسند نہیں کرتے، کشمیریوں کے لئے فیصلہ کرنے کا وقت آگیا ہے، اللہ نے کشمیریوں کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف نیب میں کرپشن کے 12 کیسز ہیں، انہیں ڈر ہے کہ اگر وہ اقتدار میں نہ رہے تو ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔ نئے خیبرپختونخوا کی طرح نیا آزادکشمیر بھی بنائیں گے، مسلم لیگ (ن) کو دھاندلی کی عادت ہے، عوام کو دھاندلی روکنے کے لئے ہر پولنگ اسٹیشن پر نظر رکھنی ہے، اگر عوام نے مسلم لیگ (ن) کی دھاندلی روک لی تو تحریک انصاف انتخابات جیت جائے گی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ملک میں اداروں کو پہلے کرپشن کرکے تباہ کیا جاتاہے پھراس کی نجکاری کردی جاتی ہے، وفاقی حکومت اداروں کو پرائیویٹائز کرنے کے بجائے ان کی انتظامیہ کو ٹھیک کرے، ہم نے خیبر پختونخوا کے اسپتالوں کی نجکاری نہیں کی بلکہ ان کی انتظامیہ کو ٹھیک کیا ہے۔ ہم نے کرپشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا، یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا میں سب سے کم کرپشن ہے۔ آئین میں صوبوں کے اختیارات کے لئے 18ویں ترمیم منظور کی گئی لیکن اختیارات نچلی سطح پر منتقل نہیں کئے گئے۔ ہم نے مالیاتی اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو دے دیئے ہیں، صرف ایک سال میں 44 ارب روپے بلدیاتی نمائندوں کو ملے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments