قطرینہ اور رنبیر کپور میں برف پگھل گئی؟


لگتا ہے فلم جگا جاسوس کے ڈائریکٹر انوراگ باسو کے اچھے دن آنے والے ہیں جو رنبیر کپور اور قطرینہ کیف کے بریک اپ کی وجہ سے پریشان تھے۔

قطرینہ اور رنبیر کپور ایک زمانے میں ایک ساتھ رہتے تھے اور دونوں کی شادی کی بات طے سمجھی جا رہی تھی لیکن اب علیحدہ رہتے ہیں

بریک اپ کے بعد سے رنبیر اور قطرینہ ایک دوسرے سے کتراتے تھے۔ ایسے میں انوراگ کے لیے فلم کی پروموشن تو دور شوٹنگ پوری کرنا مشکل لگ رہا تھا لیکن اب لگتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ رنبیر اور قطرینہ نے حالات سے سمجھوتہ کر لیا ہے اور ایک دوسرے کی موجودگی انھیں بے چین نہیں کرتی۔

حال ہی میں جگا جاسوس کے سیٹ سے دونوں کی ایک سیلفی جاری کر کے یہ پیغام دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ ‘آل از ویل’ اور کہا جا رہا ہے کہ دونوں مل کر فلم کا پروموشن بھی کرنے والے ہیں۔

یوں تو فلم کی ریلیز کی تاریخ کئی بار ملتوی کی جا چکی ہے۔ بہر حال امید ہے کہ انوراگ کے یہ اچھے دن فلم کی ریلیز تک قائم رہیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp