دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کیا جائے: آرمی چیف


\"genآرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پاک فوج کے جوانوں کو دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کا دورہ کیا اور دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو آپریشن ضرب عضب سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی جس میں انہیں بتایا گیا کہ مقامی آبادی کی مدد سے شوال سے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا۔
آرمی چیف نے آپریشن میں ملنے حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا جب کہ جوانوں کو آپریشن ضرب عضب کا آخری مرحلہ شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کی باقیات اور سہولت کاروں کو ہر صورت ختم کیا جائے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
1 Comment (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments