بول ٹی وی کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا


پیمرا نے وزارت داخلہ کی جانب سے میسرز لبیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹرز شعیب شیخ، عائشہ شعیب شیخ، وقاص عتیق اور ثروت بشیر کی سیکیورٹی کلیرنس مسترد کیے جانے کے بعد اس کمپنی کے سیٹلائٹ ٹی وی بول نیوز اور بول اینٹرٹینمنٹ (پاک نیوز) کے لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیے ہیں۔

منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اتھارٹی میٹنگ کے 131 ویں اجلاس میں اتھارٹی ارکان نے پیمرا شکایات کونسل سندھ کی سفارشات کی روشنی میں مذکورہ فیصلے کی منظوری دی۔

بول اینٹرٹینمنٹ کو اپنے اصل لائسنسز بشمول تمام بقایا جات جمع کروانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔ فیصلے پر فوری طور پر عملدرآمد ہو گا۔ فیصلے کی کاپی پاک سیٹ کو بھی ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ان چینلوں کی نشریات فوری طور پر روک دی جائیں۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں