سعودی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے


سعودی عرب کے شاہی خاندان کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ مشعل بن عبدالعزیز انتقال کر گئے ہیں اور ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز عشاء مسجد الحرام ( مکہ مکرمہ) میں ادا کی جائے گی۔

شہزادہ مشعل اپنے بھائی شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی جانب سے 2006 میں شہزادوں پر متشمل 28 رکنی بیعت کونسل کے چیرمین تھے اور سعودی بادشاہ کے انتقال کی صورت میں اس کے جانشین، ولی عہد اور نائب ولی عہد کا انتخاب یہی کونسل کرتی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).