مصباح الحق عمران خان سے بڑا کپتان ہے: شہریار خان


چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا ہے کہ مصباح الحق عمران خان سے بڑا کپتان ہے۔ مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا کپتان سیاسی بنیاد پر نہیں کہا، میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ جاوید میاں داد بڑے کھلاڑی ہیں ، ان کے خلاف کچھ نہیں کہوں گا، ویون رچرڈ پھٹیچر کھلاڑی نہیں ، تاہم وہ اچھے کوچ نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ناصر جمشید نے پی ایس ایل میں کھلاڑیوں کو فکسنگ کے لیے اکسایا، بھارت کو 6 کروڑ 40 لاکھ ہرجانہ کا نوٹس بھجوایا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).