مظفرگڑھ میں لڑکیوں کوچھیڑنے سے منع کرنے پربااثر افراد کا مزدور پر وحشیانہ تشدد


مظفرگڑھ میں 2 با اثرنوجوانوں نے لڑکیوں کوچھیڑنے سے منع کرنے پرغریب مزدورجمیل پروحشیانہ تشدد کیا اورمحنت کش کوسرعام کوڑے بھی مارے۔ مزدورجمیل اپنے بچوں کواسکول چھوڑنے جارہا تھا کہ راستے میں دیکھا کہ علاقے کے کچھ بااثرنوجوان راہ گیرلڑکیوں کو چھیڑ رہے تھے۔ جمیل نے انہیں چھیڑنے سے منع کیا کہ وہ لڑکے مزدورپرٹوٹ پڑے اور بھرے بازار میں اس پرتشدد کرنا شروع کردیا اورقریب موجود لوگ ان مقامی بااثروڈیروں کے خوف سے آگے بڑھنے کی جرات نہ کر سکے۔

متاثرہ مزدورجمیل نے تھانے جاکردرخواست دی تو پہلے تو پولیس نے کوئی لفٹ نہ کرائی لیکن جب ایکسپریس نیوز نے واقعہ کی خبرنشرکی تو پولیس ہوش میں آئی اور فوری مقدمہ درج کردیا۔ پولیس نے تشدد کرنے والے دوملزمان ایازاورخرم شہزاد کو گرفتار کرلیا جبکہ تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔