پنڈی بھٹیاں میں استاد کا طالب علم پروحشیانہ تشدد، بچے کے دانت توڑ ڈالے


پنڈی بھٹیاں میں 7 سالہ طالب علم علی عباس کو اسکول میں ٹیچر کی جانب سے اس وقت نشانہ بنایا گیا جب اس نے گھرکے لئے دیا ہوا کام ’ہوم ورک ‘ نہیں کیا تھا، استاد نے اتنا تشدد کیا کہ علی عباس کے تین دانت ٹوٹ گئے۔

بچے کوزخمی حالت میں ٹراما سینٹرحافظ آبا د منتقل کردیا گیا جہاں بچے کا میڈیکل کیا گیا جب کہ والدین کی جانب سے تھانہ ونیکے تارڑمیں مقدمے کے لیے درخواست دائرکردی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).