سنجے دت جیل سے رہا


\"sunjay\"بولی وڈ کے معروف اداکار سنجے دت 42 ماہ جیل میں گزارنے کے بعد رہا ہوگئے۔انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق رہائی کے وقت جیل کے باہر سنجے کے اہل خانہ، فلم ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی، ہزاروں مداح اور میڈیا کی بڑی تعداد ان کے استقبال کے لیے موجود تھی۔جیل سے رہائی کے بعد سنجے دت پونے ایئرپورٹ پہنچے اور چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے۔
واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے ممبئی حملہ کیس میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر، مارچ 2013 میں ہندوستان کی سپریم کورٹ کی جانب سے 5 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
ملک کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سنجے دت نے 16 مئی 2013 کو اپنی گرفتاری پیش کی، جس کے بعد انہیں آرتھر روڈ سینٹرل جیل منتقل کیا گیا۔ایک ہفتے بعد انہیں پونے کی یرواڈا جیل منتقل کیا گیا جہاں جیل انتظامیہ کے ساتھ ان کے \’اچھے رویے\’ کے باعث ان کی سزا میں چند ماہ کی کمی کردی گئی۔
سنجے دت مقدمے میں پہلے ہی 18 ماہ کی جیل کاٹ چکے تھے جبکہ بقیہ 42 ماہ کی سزا یرواڈا جیل میں کاٹ رہے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments