کراچی میں آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک


\"operation\"کراچی میں رینجرز کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے ، اورنگی ٹاو¿ن مومن آباد سے ایک دہشت گرد پکڑا گیا ، گرفتار دہشت گرد کا تعلق کالعدم جماعت سے ہے۔ منگھوپیر میں کارروائی کے دوران پچاس سے زائد سکیورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تین دہشت گرد مارے گئے۔ منگھوپیر اور لیاری جتوئی محلہ میں سرچ آپریشن کے دوران 9 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاو¿ن مومن آباد میں کارروائی کر کے ایک دہشت گرد پکڑ لیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پکڑے گئے دہشت گرد کا تعلق ایک کالعدم جماعت سے ہے۔ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد اور کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی۔ ادھر منگھوپیر میں رینجرز اور دہشت گردوں کی مڈ بھیڑ میں 3 دہشت گرد مارے گئے ، ہلاک دہشت گرد کیڈٹ کالج رزمک پر میزائل حملے اور جنوبی وزیرستان میں 50 سے زائد پاک فوج کے سابق جوانوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ترجمان رینجرز نے دعویٰ کیا ہے کہ دہشت گرد کراچی میں 12 پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔ دوسری طرف منگھوپیر میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے عیدگاہ اور لیاری کے علاقے بغدادی میں مقابلوں کے بعد 4 ملزموں کو زخمی حالت میں پکڑا۔ ملزموں کے قبضے سے اسلحہ ، مسروقہ موبائل فونز اور چوری کا دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ لیاری جتوئی محلہ سے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ادھر محمود آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments