اداکارہ بپاشا اور کرن سنگھ کا شادی کرنے کا فیصلہ


\"bapashaبالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اوراداکار کرن سنگھ گروور نے رواں برس اپریل میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو کے درمیان کئی عرصے سے معاشقہ چل رہا ہے اور دونوں اداکاروں کو کئی مقامات پر ایک ساتھ چھٹیاں گزارتے دیکھا گیا ہے جب کہ دونوں اداکاروں نے ہمیشہ سے اپنے معاشقے کی خبروں کے بارے میں خاموشی اختیار کیے رکھی ہے تاہم اب دونوں اداکاروں نے شادی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کرن سنگھ گروور اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ جینیفر وینگٹ کے درمیان باقاعدہ طلاق کے بعد اب بالی ووڈ اداکارہ بپاشا باسو اورکرن سنگھ نے طویل عرصہ دوستی کو رشتے میں بدلنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد دونوں اداکاروں کی جوڑی اپریل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گی جب کہ شادی کا باقاعدہ اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار کرن سنگھ گروور اور بپاشا باسو نے فلم”الون“ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس کے بعد دونوں اداکاروں میں قربتیں بڑھی تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments