دپیکا پڈوکون اور بریڈپٹ ایک ساتھ فلم میں کام کریں گے


بالی ووڈ میں ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ ہیرو وین ڈیزل کے بعد نامور اداکار بریڈ پٹ کے مدمقابل فلم میں جلوہ گر ہوں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کے لیے رواں سال بڑی کامیابیاں لے کر آیا ہے جب کہ بالی ووڈ میں کامیابیاں سمیٹنے کے بعد دپیکا ہالی ووڈ میں بھی نامور اداکار وین ڈیزل کے ساتھ انٹری دے چکی ہیں جس کے بعد اب ایک اور ہالی ووڈ کے بڑے نام کے ساتھ فلم میں نظر آئیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دپیکا پڈوکون ہالی ووڈ کی فلم سیریز ٹرپل ایکس کی تیسری فلم ”دی ریٹرن آف ایکسنڈر کیج“ میں اداکار وین ڈیزل کے مدمقابل کردار ادا کررہی ہیں جس کی شوٹنگ امریکا میں جاری ہے تاہم اب ہالی ووڈ کے ایک اور نامور اداکار بریڈپٹ کے مدمقابل رومانوی اور کامیڈی فلم میں کردار کی پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ دپیکا پڈوکون گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ”پیکو“ میں جانداراداکاری کے باعث تمام فلمی میلوں میں ایوارڈز اپنے نام کرچکی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments