آصف زرداری کے ایک ماہ سے لاپتہ قریبی ساتھی بلوچستان سے بازیاب


تربت کےعلاقے مند میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی جانب سے کارروائی کے نتیجے میں آصف زرداری کے 2 قریبی ساتھی بازیاب کرالیے گئے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے شہر تربت کے علاقے مند میں خفیہ اطلاعات پر اے وی سی سی (اینٹی وائلنٹ کرائم سیل) کی جانب سے حساس اداروں کی مدد سے کارروائی کی گئی، جس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری کے ایک ماہ سے لاپتہ 2 قریبی ساتھیوں کو بازیاب کرالیا گیا۔

ایس ایس پی طارق دھاریجوکے مطابق کارروائی میں غلام قادرمری اوراشفاق لغاری کو ان کے 3 محافظوں سمیت بازیاب کرایا گیا جنہیں ایک ماہ قبل اغوا کیا گیا تھا جب کہ بازیاب پانچوں افراد کو کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آصف علی زرادی کے 3 قریبی ساتھی جامشورو سے لاپتہ ہوگئے تھے جس پر پیپلز پارٹی کے اراکین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعدد بار قومی اسمبلی اورسینیٹ کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا تھا جب کہ پیپلزپارٹی کی درخواست پر سندھ ہائیکوٹ نے ان تمام افراد کی گمشدگی سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).