معروف اداکار حبیب انتقال کرگئے


\"habib\"معروف اداکار حبیب انتقال کرگئے۔ اداکار حبیب طویل عرصے سے بیمار تھے۔اداکار حبیب الرحمان لاہور کے نجی ہسپتال میں زیرعلاج تھے،ان کی دماغ کی شریان پھٹنے کے باعث نجی ہسپتال منتقل کیاگیاتھا۔
77سالہ حبیب شو گر اور بلڈ پریشرکے مرض میں مبتلا تھے ، اداکار حبیب نے سیکڑوں اردو اور پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔1956 میں فلم لخت جگر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے حبیب کی مشہور فلموں میں شہرت ، معصوم ، زہر عشق ، ہتھکڑی شامل ہیں جبکہ اداکار نے ٹی وی ڈراموں میں بھی اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ان کا شمار ماضی کے نامور اور رومانٹک ہیروز میں ہوتا ہے۔
انہوں نے دو فلموں کی ہدایت کاری بھی دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments