کراچی میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں لڑکی قتل


کراچی کے علاقے کیماڑی میں جیکسن تھانے کی حدود بھٹہ ویلیج میں ایک مکان سے 22 سالہ لڑکی فرزانہ کی لاش ملی جسے گلے میں پھندا لگا کر قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رسی بھی قبضے میں  لی اور لڑکی کو قتل کرنے کے شبہے میں مقتولہ کے والد غلام نبی اور بھائی نبیل کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق فرزانہ کے اہلخانہ چند ماہ قبل ہی پنجاب سے کراچی آئے تھے اور مقتولہ کا باپ کراچی میں مزدوری کرتا ہے۔

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں