ایشین ٹائیگر بننا ہے تو عوام پر پیسہ لگانا ہو گا: عمران خان


\"imranپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وہ کس وقت خودکش حملہ کر دیں ، انہیں کرکٹر بننا چاہئے تھا غلطی سے وزیر اعظم بن گئے۔ پشاور یونیورسٹی کے کانووکیشن ہال میں طلباءسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اورنج ٹرین پر پیسہ لگانے سے قومیں نہیں بنتیں۔ قومیں انسانوں پر پیسہ لگانے سے بنتی ہیں ، ایشین ٹائیگر بننے کیلئے ضروری ہے کہ پہلے عوام پر پیسہ لگایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت تعلیم پر سب سے زیادہ پیسہ خرچ کر رہی ہے اور مزید پیسے بھی لگائے گی۔ کوشش کر رہاہوں کہ طلباءمیں سے لیڈر پیداکروں ، حکومت کے پہلے سال جسمانی طور پر فٹ نہیں تھے۔ دوسرے سال دھرنے میں بیٹھ گئے ، جمہوریت کیلئے دھرنا ضروری تھا ، میں نے کبھی پاکستانیت کو ترک کرنے کانہیں سوچا ، میرا سارا پیسہ پاکستان میں ہے۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کا کچھ پتہ نہیں چلتا کہ وہ کس وقت خودکش حملہ کر دیں ، انہیں کرکٹر بننا چاہیے تھا وہ غلطی سے وزیر اعظم بن گئے ، اس وقت پاکستان میں ڈھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں ، عمران خان کی آمد کے موقع پر ہال میں اجازت نہ ملنے پر طلباءنے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا۔ عمران خان اس سے قبل چارسدہ کے علاقے شیخ آباد بھی گئے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر نثار محمد خان کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments