ڈان لیکس رپورٹ کی سفارشات فی الحال جاری نہ کرنے کا فیصلہ


 

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سربراہی میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کی سفارشات فی الحال جاری نہ کرنے اور رپورٹ بھی فی الحال منظر عام پر نہ لانے کا فیصلہ کیا گیا۔ شرکاء کے مطابق سفارشات کے قابل عمل حصے پر وزیراعظم کے دفتر سے عمل درآمد ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوئری رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کے دوران فیصلہ مسترد کرنے کے ٹویٹ پر تحفظات اور مایوسی کا اظہار کیا۔

اجلاس کے شرکاء کا کہنا ہے کہ تمام سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا، کوئی ایسا نکتہ نہیں جس پر عمل نہیں ہوا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).