بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا کیخلاف عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرلیا


انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے ٹوئٹ کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ بھارت نے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد رکوانے کے لئے اپیل کی ہے جس میں درخواست کی گئی ہے کہ کلبھوشن یادیو کی سزا پر عملدرآمد فوری طور پر رکوایا جائے اور کسی بھی تاخیر یا معاملے کی سماعت کے بغیر پاکستانی حکام کو کلبھوشن یادیو کی سزا رکوانے کا حکم جاری کیا جائے۔


Follow
CIJ_ICJ @CIJ_ICJ
#ICJ PRESS RELEASES: #India institutes proceedings against Pakistan and requests provisional measures http://bit.ly/2qOPzom 

بھارتی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس کے شہری کو طویل عرصے تک حراست میں رکھا گیا اور ایک پریس ریلیز کے ذریعے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ کلبھوشن تک قونصلر رسائی بھی نہیں دی گئی جو ویانا کنونشن کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت نے دعویٰ کیا کہ کلبوشن یادیو نیوی کا ریٹائرڈ افسر تھا جو ایران میں اپنا کاروبار کر رہا تھا جسے وہاں سے اغوا کرنے کے بعد پاکستان لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو گزشتہ سال بلوچستان سے گرفتار کیا گیا ہے جس کے بعد اس نے تحقیقات کے دوران پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کا اعتراف کیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).