دوسری جنگ عظیم میں روسی فتح کی سالگرہ پر خصوصی تقریبات


یومِ فتح کی مرکزی فوجی پریڈ میں دس ہزار سے زیادہ سابق اور حاضر سروس روسی فوجیوں نے حصہ لیا جبکہ اس موقعے پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فتح موت اور بربریت کے خلاف زندگی اور عقل کی فتح تھی جس میں روسی عوام نے بھرپور حصہ لیا۔

پیوٹن کا کہنا تھا کہ دوسری جنگِ عظیم میں روس کے باہمت بزرگوں نے صرف اپنے لیے ہی نہیں بلکہ پورے یورپ کےلیے امن و آزادی حاصل کیے تھے۔ دنیا کے موجودہ حالات کو ’’جدید نازی ازم‘‘ سے تشبیہ دیتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ تمام ممالک کو مشترکہ مسائل حل کرنے کے آپس میں مل کر عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).