وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ میں اہم ملاقات


باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئیلیفٹننٹ جنرل نوید مختار نے بھی شرکت کی ۔ ملاقات میں ڈان لیکس سے متعلق تمام معاملات طے پا گئے ہیں۔ ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔

ممکنہ طور پر آج شام 5 بجے وفاقی وزیر داخلہ اپنی پریس کانفرنس میں ڈان لیکس کی انکوائری رپورٹ جاری کریں گے۔

تازی ترین اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم نواز شریف سے طویل ملاقات کی، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے، وزیر اعظم اور آرمی چیف کے درمیان طویل تبادلہ خیال کے بعد ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی شریک ہوگئے۔ ملاقات کے دوران اعلیٰ ترین سیاسی اور عسکری قیادت کے درمیان ڈان لیکس کے متعلق تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ ترین سول اور عسکری قیادت کے درمیان طے پائے گئے معاملات کے تحت ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور پریس کانفرنس کریں گے جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کل میڈیا کو اعتماد میں لیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).