ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیا: ڈی جی آئی ایس پی آر


ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ڈان لیکس کا معاملہ حل ہوگیا ہے، اب 29 اپریل کو کیا گیا ٹوئٹ غیر مؤثر ہوگیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے ڈان لیکس سے متعلق 29 اپریل کو کیا گیا ٹوئٹ واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ 29 اپریل کا ٹوئٹ کسی سرکاری شخصیت یا دفتر کے لئے نہیں تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج جمہوری عمل کی مکمل حمایت کرتی ہے، پاک فوج پاکستان کے آئین کی عملداری کویقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).