انڈیا سے آئی ’جہادی گولیوں‘ کی بڑی کھیپ ضبط


نیدرلینڈز میں منشیات کی لیبارٹری سے ملنے والی ادویات کے بعد پولیس دو مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملنے والی ادویات کے بارے میں شبہ ہے کہ وہ شدت پسندوں کو فائدہ دیتی ہیں۔

پولیس کو ‘کیپٹاگون’ نامی جعلی گولیوں کے بارے میں گذشتہ ماہ علم ہوا تھا اور تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ان ادویات کی منزل مشرقِ وسطیٰ تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انھیں ‘کیپٹاگون’ کی گولیاں ملک کے جنوبی صوبے لیمبرگ سے ملی تھیں۔ پولیس کے مطابق فورنسک انسٹی ٹیوٹ میں ان گولیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

دریں اثنا اٹلی کی پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ اسے ایک دوسری ‘ٹراماڈال’ نامی دوا کی تین کروڑ 75 لاکھ گولیاں ملی ہیں جنھیں اسلامی شدت پسند استعمال کرتے ہیں۔

اٹلی کی پولیس کے مطابق یہ گولیاں کارگو کے ذریعے لیبیا بھیجی جا رہی تھیں۔ خیال رہے کہ ‘ٹراماڈال’ نامی منشیات درد کش دوا کے طور پر استعمال ہوتی ہیں۔

اٹلی کی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کھیپ انڈیا سے آئی تھی اور اس کے دو مقاصد ہو سکتے ہیں۔ پولیس کے مطابق اس کا پہلا مقصد اسلامی دہشت گردی کی مالی مدد اور دوسرا جہادی جنگجوؤں کی مزاحمت بڑھانا ہے۔

رواں برس جاری کی جانے والی ایک رپورٹ کے مطابق ‘ٹراماڈال’ کے استعمال کا مقصد نائجیریا میں سرگرم بوکو حرام کے جنگجوؤں کی صفوں میں وحشیانہ تشدد ابھارنا اور ‘ تنازعے کے دونوں جانب سفاکی’ کو بڑھانے میں کردار ادا کرنا ہے۔

‘کیپٹاگون’ نامی ادویات کا مرکزی ترکیبی جزو عام طور پر ایمفیٹامین ہوتا ہے لیکن غیر قانونی منشیات ساز اکثر اس میں کیفین یا دوسرے مادے شامل کرتے ہیں۔

اسی بارے میں: ۔  تم بِن ساجن، یہ نگری سُنسان

‘کیپٹاگون’ نامی ادویات کھانے سے جنگجوؤں کی لڑنے کی صلاحیت بڑھتی ہے۔


Comments

'ہم سب' کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔ کمنٹ کرنے والا فرد اپنے الفاظ کا مکمل طور پر ذمہ دار ہے اور اس کے کمنٹس کا 'ہم سب' کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 840 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp