چاروں صوبائی اور گلگت بلتستان کے وزیراعلی وزیر اعظم کے ہمراہ چین جائیں گے


 وزیراعظم نوازشریف نے دورہ چین کے دوران قومی یکجہتی اور اتحاد کی فضاء کا عملی مظاہرہ کرنے کیلئے ون بیلٹ ون روڈ عالمی کانفرنس میں شرکت کیلئے چاروں صوبائی وزراء اعلیٰ کے علاوہ گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ کو بھی اپنے ہمراہ ساتھ لے جانے کا فیصلہ کیا ہے ، طے شدہ شیڈول کے تحت وزیراعظم نوازشریف اور ان کا وفد جمعہ 12مئی کو اسلام آباد سے بیجنگ چلا جائے گا اور کانفرنس میں شرکت کے علاوہ یہ وفد چینی حکام کے ساتھ سی پیک کو وسعت دینے اور نئے منصوبوں کو شامل کرنے کے حوالے سے مذاکرات کریگا۔

سرکاری حکام نے آئی این پی کو بتایا کہ بدھ کو وزیراعظم ہائوس میں وزیراعظم نوازشریف کو دفتر خارجہ کی طرف سے دورہ چین کی تیاریوں ، چینی قیادت سے ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ حکام کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وفاقی وزیر منصوبہ احسن اقبال ، وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف، وزیراعظم کے مشیر خارجہ امور سرتاج عزیز کے علاوہ پہلی مرتبہ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ ، خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک ، پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف ، بلوچستان کے وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان بھی ساتھ جائیں گے اور چینی قیادت کیساتھ ملاقاتوں میں وزرائے اعلیٰ وزیراعظم کی معاونت کریں گے جبکہ چیئرمین این ایچ اے شاہد اشرف تارڑ بھی وفد میں شامل ہیں جو بیجنگ میں چینی حکام کیساتھ متعدد ایم او یوز پر بھی دستخط کریں گے۔

 

image_pdfimage_print

Comments - User is solely responsible for his/her words

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں