بختاور بھٹو نے احترام رمضان قانون کی مخالفت کر دی


 بختاور بھٹو نے سینیٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والے احترام رمضان قانون کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کے پیش نظر سینیٹ میں احترام رمضان قانون منظور کر لیا گیا ہے۔ قانون کے تحت رمضان المبارک کے دوران سرعام کھانا کھانے والے شخص 25 ہزار روپے تک کا جرمانہ اور جیل کی سزا دی جائے گی۔

اس قانون کے حوالے سے سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے ردعمل دیا ہے۔ بختاور بھٹو نے سینیٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والے احترام رمضان قانون کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چونکہ موسم شدید گرم ہے اور لوگ ڈی ہائڈریشن کا شکار ہو سکتے ہیں جبکہ ہیٹ ویو کی وجہ سے موت تک واقع ہو سکتی ہے ایسے میں ایسا قانون منظور کرنا مضحکہ خیز عمل ہے۔ بختاور کہتی ہیں کہ زبردستی مذہب پر عمل کروانا اسلام نہیں ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).