ایران نے عملے سمیت دو امریکی کشتیوں کو روک لیا


\"160112173945-01-rcb-802-file-overlay-tease\"ایران نے امریکا کی دو بحری کشتیوں اور عملے کے 10 افراد کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی کشتیوں پر ایران کے قبضے کا واقعہ خلیجِ فارس کے جزیرہ فارسی میں اس وقت پیش آیا جب دنوں میں سے ایک کشتی میں تکنیکی خرابی ہوگئی۔ ایک امریکی عہدے دار نے بتایا ہے کہ ایران نے کشتیوں کو خلیج فارس میں روکنے کے بعد ان میں موجود 10 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔یہ دونوں چھوٹے بحری جہاز کویت سے بحرین جا رہے تھے کہ ایک کشتی میں خرابی پیدا ہونے کے بعد امریکی حکام کا عملے سے رابطہ منقطع ہوگیا ‘
امریکی حکام کے مطابق ایران نے بتایا ہے کہ امریکی عملہ محفوظ ہے اور انھیں ’فوری طور پر اپنا سفر جاری رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔‘ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایران امریکی کشتیوں کو کب چھوڑے گا۔
خبر رساں ادارے اے پی نے بتایا ہے کہ اس واقعے کے بعد امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو فون کیا اور ان سے اس معاملے پر بات چیت کی۔دوسری طرف ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی پاسدرانِ انقلاب کے گارڈز نے ایک خاتون سمیت اور امریکی شہریوں کو حراست میں لیا ہے جو جنھوں نے ایران کی سمندری حدود کی حلاف ورزی کی تھی۔ ایران کی
قدامت پسند خبر رساں ایجنسی تاسنیم کا کہنا ہے کہ امریکی کشتیوں میں مشین گنیں موجود تھیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments