قوالی گانا مشکل کام ہے: راحت فتح علی خان


\"rahat\"معروف گلوکار راحت فتح علی خان فلم \’بالو ماہی\’ میں ایک قوالی کے ذریعے اپنی آواز کا جادو جگائیں گے۔پاکستانی ڈرامہ سیریل \’داستان\’ سے شہرت حاصل کرنے والے ہدایت کارہیثم حسین کی فلم \’بالو ماہی\’ میں عینی جعفری اور عثمان خالد بٹ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان کا کہنا تھا ’قوالی گانا ایک مشکل کام ہے تاہم میں نے خود کو وہاں بہتر کیا جہاں مجھے محسوس ہوا‘۔راحت نے فلم میں گائی ہوئی اپنی قوالی کی بھی بے حد تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا ’بہت عرصے بعد ایسا ہوا ہے کہ کسی فلم ساز کو قوالی کے جوہر کا احساس ہوا ہو، میں فلم \’بالو ماہی\’ کی پوری ٹیم سے کافی متاثر ہوا ہوں اور ہمیشہ کی طرح ساحر علی بگا نے کچھ خاص ہی بنایا ہے‘۔
زیادہ تر مشرقی لباس میں نظر آنے والے راحت فتح علی کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ملبوسات کی تمام ذمہ داری اپنے منیجر سلمان احمد پر چھوڑتے ہیں، وہ ان کے کام کے ساتھ ساتھ ان کی ٹیم کے ملبوسات کا بھی خیال رکھتے ہیں۔فلم \’بالو ماہی\’ ایک رومانوی مزاحیہ فلم ہو گی تاہم ابھی تک اس کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments