مجھے پاکستان کی بات کرنے پر گالیاں دی جا رہی ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود


نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ لوگ مجھے گالیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر گمنام اکاؤنٹس کے علاوہ پڑھے لکھے لوگ، جن کی بہت عزت ہے اور جن کی عزت میں خود بھی کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا، بیٹھ کر مجھے گالیاں دے رہے ہیں۔ ان افراد میں میڈیا کے بھی کچھ لوگ شامل ہیں، جن کا رد عمل دیکھ کر میں خود بہت حیران ہوا ہوں کہ یہ لوگ مجھے کیوں گالیاں دے رہے ہیں۔

ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ میں نے ان تمام افراد کی تصاویر وغیرہ لے کر اپنے پاس محفوظ کر لی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ مجھے اس لیے گالیاں دے رہے ہیں کہ آپ پاکستان کی بات کر رہے ہیں۔

 


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).