پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے: آرمی چیف


\"genآرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بہاولپور کور کی جانب سے جاری جنگی مشقوں کا جائزہ لیا اور دشمن کے خلاف پاک فوج کے جوانوں اور افسران کی تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لئے تیار ہے، پاک فوج روایتی جنگ کے حوالے سے پیشہ ورانہ مہارت رکھتی ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ نے پاک فوج کو دنیا کی بہترین فوج ثابت کردیا۔

image_pdfimage_print
Comments - User is solely responsible for his/her words


اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ ”ہم سب“ ایک مثبت سوچ کو فروغ دے کر ایک بہتر پاکستان کی تشکیل میں مدد دے رہا ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ سپورٹ کے لئے اس لنک پر کلک کریں