ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے


\"earthquake\"اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختون خوا سمیت شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔پاکستان ٹیلی ویژن کے مطابق زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ نو تھی۔تاہم زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔پاکستانی حکام کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش، افغانستان تھا اور اس کی گہرائی 194 کلو میٹر تھی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق منگل کی رات محسوس کئے جانے والے اس زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ چھ تھی۔ جبکہ اس کا مرکز افغانستان کا جنوبی علاقہ بتایا گیا ہے۔
حالیہ عرصے میں پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں آنے والے زلزلوں میں اضافہ ہوا ہے۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، پنجاب کے مختلف علاقوں، صوبہ خیبر پختونخوا اور گلگت میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments