دو دہائیوں سے التوا میں لٹکے مسائل چار گھنٹے میں حل کر دیے: وزیر خزانہ


\"ishamوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دو دہائیوں سے التوا میں لٹکے مسائل ہم نے کل ساڑھے چار گھنٹے میں حل کر دئیے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں تقریرکرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ کے پی کے کی بجلی کی رائلٹی میں تین گنا اضافہ ہو گیا ہے۔ کے پی کے مطالبے پر ایک سو ایم ایم سی ایف ٹی گیس بجلی پیدا کر نے کیلئے دی جائے گی۔ سی آر بی سی کینال کیلئے 65 فیصد فنڈ وفاقی حکومت ادا کرے گی جس سے کے پی کی تین لاکھ ایکڑ زمین سیراب ہوگی ، وفاق کی طرف سے دی جانے والی ستر ارب کی رقم سے اگر بجلی پیداوار کا سوات دریا پر کوئی منصوبہ بناسکتے ہیں ان منصوبوں پر وفاقی حکومت بیرونی قرضوں کی ضمانت دینے کیلئے تیار ہیں۔ ورکرز ویلفیئر فنڈز کے مسائل حل کرنے کیلئے احکامات جاری کیے جاچکے ہیں۔ کے پی کے وزیر اعلیٰ کچھ روز قبل بغیر بتائے اچانک میرے دفتر میں آگئے اور کہا کہ تاریخ دو۔ پختونخوا والے کل جیت گئے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments